سوات،سوات کے علاقے بحرین میں8سالہ بچی دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ،جماعت اسلامی سوات کے رہنما اور حلقہ پی کی 85کے سابق امیدواربخت امین کریمی کی آٹھ سالہ بیٹی لائبا جمعہ کی صبح گھر سے نکل کر مقامی اسکول جارہی تھی کہ دریائے سوات کے کنارے حفاظتی پشتہ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچی کا پاؤں پھسل کر دریائے سوات میں ڈوب گئی
بچی کی لاش کافی جدوجہد کے بعد ساتال کے مقام پر دریا سے برآمد کرلی گئی جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخا کردی گئی ۔
410 total views, no views today
Comments


