لاہور: نئے ہتھیار تیز دھار بنانے کی مہم کا جمعرات کو آغاز ہوگا جب کہ مختصر کیمپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچزکیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے ابتدائی طور پر 24ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایاگیا تھا، انگلینڈ میں سمرسٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس کو شرکت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا،ٹریننگ کا حصہ بننے والے کرکٹرز میں سے فواد عالم سمیت کئی اگلی سیریز میں موقع ملنے کیلیے انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔
حتمی 16رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم ،فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی اور محمدعباس شامل ہوئے، ان میں ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر 5کھلاڑی بھی موجود ہیں، برطانیہ کے نسبتاً سرد موسم میں ٹیم کو ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں۔
1,736 total views, no views today



