لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں وہ وقت آنے پر ہمیں گھسیٹ لیں لیکن فی الحال پاکستان کو نہ گھسیٹیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے روکنے کے لئے طاقت کا نہیں بلکہ حکمت عملی کا استعمال کریں گے تاہم عمران خان اپنے تمام مطالبات ایک ہی بار بتادیں تاکہ ہم غور کرسکیں کیونکہ وہ ہر پریس کانفرنس میں نئے مطالبات سامنے لے آتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کے مخالفین فساد پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ قوم حالت جنگ میں ہے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور عمران خان بھی اپنا فسادی مارچ ترک کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وقت آنے پر ہمیں گھسیٹ لیں لیکن فی الحال ترقی کے سفر پرگامزن پاکستان کو نہ گھسیٹیں۔
462 total views, no views today
Comments


