سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے نواحی علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 3 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں ۔ ریسکیو1122 کنٹرول کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ملبے تلے نکال کر طبی سہولیات فراہم کر کے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو 1122 ذرائع کیمطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122 کی1 ڈیزاسٹر وہیکل 2 ایمبولینسز اور 10 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔
1,598 total views, 2 views today
Comments