مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ میں گراونڈ کے افتتاح کے بعد فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ جہانگیر فٹ بال کلب درشخیلہ بمقابلہ عوامی فٹ بال کلب خریڑی کے درمیان کھیلا گیا جس کو جہانگیر فٹ بال کلب درشخیلہ نے فالن ٹریز کے ذریعے اپنے نام کردیا ،اس ٹورنمنٹ میں مٹہ تحصیل کے ٹوٹل18 فٹ بال کے ٹیموں نے حسہ لیا ہیں۔ ا فتتاحی میچ کے مہمان خصوصی قومی وطن پارٹی کے سینئر نائب صدر سوات الحاج تل حیات خان تھے جنہوں نے جیتنے والے ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کردئے۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد تحریک سوات کے صدر بہادر خان،میجر ثاقب،مقصود علی خان ودیگر بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیون کی حوصلہ آفزائی کی اور ان کی کارکردگیوں کو سراہا۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے اور جونوں سے بھی اپیل کی کہ وہ 28 اپریل کو مینگورہ گراسی گراونڈ پر پاکستان زندہ باد تحریک کی جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنائے۔
2,715 total views, no views today



