کبل(تحصیل رپورٹر) علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے دائرے میں لانے کا عزم کر رکھا ہے،منشیات فروشوں،انڈر پلی اور سودی کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، چوروں اور نشئی افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،مشکوک اور غیر مقامی افراد کو چھان بین کے بغیر رہائش کی اجازت نہ دیا جائے ،پرامن معاشرے کے قیام کے لئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنا کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سفارش سے گریز کریں ،رات کو غیر ضروری نقل و ھرکت کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائے گا،پولیس عوام کے خادم ہیں کسی کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دینگے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او مجیب عالم نے ڈی پی او سوات کے ہدایت پر پولیس چوکی توتانوبانڈئی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج پولیس چوکی فرمان خان کے علاوہ علاقائی مشران خورشید خان،حمید خان،حبیب احمد،لیاقت علی،پرنسپل اسلام الدین،نواب خان،شیر احمد، مولوی عطاء اللہ ،انور ،سردار علی طوطی،محمد خان قلاگے،شاہ زیب،حیات خان،کرامت علی خان،چاچا منجہ،حبیب اللہ،نادر شاہ،ایاز خان،یوسف خان،صدیق خان،اسد خان،انجنئیر اکرام،محمد زادہ،رفیق احمد عربی،سید باچا،شیر علی،سیراج ممبر،فضل ہادی،محمد علی جان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مجیب عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردوں نے سوات کے امن کو تباہ کردیا تھا اسی دوران پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے ان گنت قربانیاں دے کر قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا اب اس امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پرامن معاشرہ کے قیام کے لئے جرائم کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی لازمی ہے جس کے لئے تمام سیاسی و سماجی شخصیات غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کی سفارش سے گریز کریں اس کے ساتھ ساتھ مشکوک اور غیر مقامی افراد کی مکمل چھان بین کئے بغیر علاقے میں رہائش کی اجازت نہ دیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہر وقت خصوصا رات کو ان پر کھڑی نظر رکھیں کیونکہ رات کو غیر ضروری نقل و حرکت کرنے والوں کو لاک اپ میں بند کیا جائے گاانہوں نے یقین دلایا کہ پولیس کے دروازے ہر عام و خاص کے لئے کھلے ہیں عوام درپیش مسائل و مشکلات سے بروقت اور براہ راست آگاہ کیا کریں کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی اس موقع پر عمائدین علاقہ نے توتانوبانڈئی چوکی انچارج فرمان خان کے اعلی اخلاق اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
2,042 total views, 2 views today