سوات(حسین خان سے)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی ، تاریخی نوعیت کے قیمتی نوادرات برامد تین ملزمان گرفتار ، ڈی ایس پی خوازہ خیلہ شیر علی خان نے خفیہ اطلاع پرگائوں شمک کے قریب موٹر کار نمبر 1241 سے پرانی اور تاریخی نوعیت کے قیمتی نوادرات کی سملنگ ناکام بنادی ، اور کار سے پانچ عدد قیمتی بت کو اپنے قبضہ میں لے لیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین ملزمان شیر اللہ ، ذاکر اللہ ولد رحیم داد اور عبدالغفار ولد محمد ایوب سکنہ شمک خوازہ خیلہ کو نوادرات سمگل کرنے پر رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے، قیمتی نوادرات کی قیمت پچاس لاکھ سے زائد ہے، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
2,002 total views, 2 views today
Comments