سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) کاروان سماجی تنظیم نے امریکی عوام کی مدد اور ریاست ہاےٗ متحدہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID سمال گرانٹس اینڈ امبیسڈر فنڈپروگرام) کے تحت فراہم کردہ فنڈ برائے ” یونین کونسل بیدرہ میں قدرتی افات سے مقامی سطح پر نمٹنے کیلئے مقامی لوگوں اور متعلقہ اداروں کا استعدا د کار بڑھانے کیلئے تربیتی اور فر اہمی اوزار کے پراجیکٹ ” کے تکمیل پر ایک ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا ویلج کونسل سمبٹ میں اہتمام کیا۔ تقریب میں ویلج کونسل ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی سمبٹ، بوڈیگرام ، بیدرہ کے علاوہ علاقہ کے عمائدین اور پریس کے نمائندگان نے شرکت کی۔کاروان کے پراجیکٹ کو اردینیٹر نے بتایا کہ اس منصوبہ کے تحت ویلج کونسل بیدرہ ، سمبٹ اور نائبر ہوڈ کونسل سمبٹ بودیگرام میں عوام کو فراہمی تربیت کے تحت ہر ویلج کونسل کے پچیس مرد اور پچیس خواتین کو بالترتیب پانچ اور تین روزہ تربیت دی گئی۔ ان ویلج کونسل کے تربیت یافتہ افراد میں سے ویلج کونسل ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی برائے مرد ، خواتین بنائی گئی۔ ان کمیٹیوں کو اور تحصیل انتظامیہ کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اوزار بھی فراہم کی گئی جو کہ محکمہ سول ڈیفینس سوات کے مشاورت سے منتخب کئے گئے تھے۔ اسی طرح سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے پچہتر(75) اساتذہ اور استانیوں کو تین روزہ تر بیت دے دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ یونین کونسل بیدرہ کے تما سرکاری اور نجی سکولوں کو ابتدائی طبی امداد کے صندوقچے دئے گئے ہیں۔ متعلقہ ویلج کونسل اور سکولوں کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کا پلان بھی بنایا گیا ہے۔
1,194 total views, no views today



