کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ سریاب مل کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے
میں دونوں اہلکار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کیا تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے تلاش شروع کردی۔
483 total views, no views today
Comments


