اسلام آباد: حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیتے ہوئے اسے 30 روز تک منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 13اور 14 اگست کی درمیانی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مارچ پاسٹ اور پریڈ ہوگی جس کے بعد وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔
سرکاری سطح پر جشن آزادی کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت حکومتی ارکان اور سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی تقریب 2 مراحل میں منعقد ہوگی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تقریب منعقد ہوگی جس میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ رات 12 بجے وزیراعظم نواز شریف تقریب سے خطاب کریں گے اور 14 اگست کی صبح وزیراعظم پرچم کشائی کریں گے،اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریب میں 2500 فوجیوں کے علاوہ دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت 5 ہزار افراد بھی شریک ہوں گے۔
533 total views, no views today


