سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں شعبہ صحافت کے مقابلوں میں ساجد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، گزشتہ روز یونیورسٹی میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے درمیان تصاویری مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طالب علم ساجد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، ساجد خان نجی ٹی وی کیساتھ کیمرہ مین اور سوات نیوز کیساتھ رپورٹنگ کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بڑی محنت کیساتھ یہ تصویر بنائی تھی جس کو ججز نے پسند کیا اور اس کو دوسری بہترین تصویر قرار دیں، انہوں نے کہا کہ مثبت جرنلزم کرنا اور تصویروں کے ذریعے لوگوں کو سمجھانا میری کوشش رہی ہے، اور انے والے وقتوں میں بھی یہ کوشش جاری رہے گی ۔
1,205 total views, no views today
Comments



