پیچیدہ اورپراسرار مرض میں مبتلا شخص نے حکومت سے امدادکی اپیل کردی،چہرے پر کئی انچ بڑاٹیومربناہے،علاج کیلئے ٹھوکریں کھاتاپھررہا ہوں، علاقہ دیولئی کا رہائشی عبدالقیوم ولد نمیراپنی آوازحکام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے سامنے پہنچ گیا
،انہوں نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل چہرے پر ٹیومر سانکل آیا جس نے آگے جاکرنہ صرف شدیدتکلیف کی صورت اختیار کی بلکہ میراچہرہ بھی بگاڑدیا،انہوں نے کہاکہ لاکھوں روپے علاج پر خرچ کرکے کوڑی کوڑی کا محتاج بن گیااوراب نوبت بھیک مانگنے تک پہنچ گئی ،ہفتے میں ایک ڈرپ پر 36ہزار روپے خرچہ آتا ہے اب تک علاج پرنولاکھ خرچ کئے جس کے بعد جمع پونجی ختم ہو گئی ،انہوں نے کہاکہ چارچھوٹے چھوٹے بچے ہیں مزید علاج کی استطاعت نہیں رکھتا،عبدالقیوم نے حکومت اوردیگرمخیرافرادسے علاج معالجہ کر سلسلے میں مالی معاؤنت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعاؤن کرنے والے03449892337پر رابطہ کریں
391 total views, no views today


