سوات(خورشید علی)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے نو مئی کو دورہ شانگلہ ملتوی کردیا، کوئٹہ میں کان میں شانگلہ کے 22 افراد کی موت کی وجہ سے نوازشریف نے نو مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کوئلہ کان میں مصروف مزدور کان میں گیس دھماکے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے، جن کی لاشیں اج ابائی گائوں پہنچائی جائے گی ، اس المناک سانحہ کی وجہ سے پی ایم ایل ن کے سابق قائد اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا دورہ شانگلہ ملتوی کردیا ہے ۔
2,147 total views, 4 views today
Comments