سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں تمام اہم اور حساس وعوامی مقامات پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی مشقوں کی ریہرسل کا اعلی پولیس افسران DSP سیدو شریف سرکل پیر سید خان کی زیر نگرانی میں SHOs نے مختلف تھانہ جات کے حدود میں ،پولیس سپیشل کمانڈوز RRF ٹروپس،ایلیٹ کمانڈوزٹروپس،BDS یونٹ ،پولیس کے بکتر بند دستوں نے نمایاں حصہ لیا۔پولیس کے اسپیشل کمانڈوزRRF اور ایلیٹ کے دستوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر فوری طور پر پہنچنے اور وہاں پر محصور عوام کو بہ حفاظت نکالنے کے ریسکیو مشن کا بہ خوبی عملی مظاہرہ کیا۔عوام الناس نے پولیس کے ان کے تحفظ اور امن وآمان کے لیے اْٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کو خوب سراہا اور ملک اور قوم کے تحفظ و امن و آمان کے لیے انسداد دہشتگردی کے لیے کی جانے والی مشقوں کو انتہائی اہم قراردیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمانہ آمن میں کی جانے والی سخت اور پر مشقت انسداد دہشتگردی مشقیں ہی عملی میدان میں فورسزز کو اہم اور نمایاں ایڈوانٹیج دیتی ہے ۔جس سے موافق حالات کے رخ کا دھارا بھی کوشش کرتے ہوئے موڑا جا سکتا ہے۔ملکی حالات کے تناظر میں فورسزز کے ٹریننگ اور ان کی سرجیکل فائٹنگ پاور کو مزیدبہتر بنانے کے لیے مختلف ایڈوانس کورسزز بھی جاری ہے ۔
1,256 total views, no views today



