تحریر /وقار احمد سواتی
یونیورسٹی آف سوات کے. کلچر اینڈ کریٹیوآرٹس سوسائٹی کے زیراہتمام دوروزہ کلچرایکسپوکاانعقادکیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات کے سینکڑوں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، ایکسپو میں مختلف اسٹا لز بھی لگائے گئے جن میں علاقائی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے مقامی طورپرتیارہونے والی مصنوعات اورحجرہ کلچرکوفروغ دینے سمیت فوٹوگرافی اور فوڈزکے سٹالزبھی لگائے گئے، ایکسپو میں آئے طلباء وطالبات نے حجرہ کلچرل کی فروغ کے لئے بنائے گئے کلچرل حجرہ کے بہت تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے ثقافتی سٹالز کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے ۔
ایکسپومیں طلباء کے علاوہ طالبات نے بھی دستکاری، روایتی شال ، تخلیقی آرٹ اورفوڈزکے سٹالزلگائے جس میں طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ نے بھی بڑی دلچسپی لی اورمقامی ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کوسراہا۔
دو روزہ رنگارنگ ایکسپو میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے مختلف اسٹالوں کا معائینہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے ایکسپو کے منتظمین اور سوسائٹی کے آرگنائزر سمیت طلباء وطالبات کی کوششوں کو سراہااور ان کی تخلیقی سوچ کی زبردست الفاظ میں تعریف بھی کی ۔وائس چانسلر نے ایکسپو کے موقع پر طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کی ذہنی نشوونماکو مزیدبہتربنانے کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کاانعقادضروری ہے انہوں نے کہاکہ مقامی ثقافت سے نوجوان نسل کوآگاہ کرنے اورانہیں اس سے جڑی رکھنے کیلئے اس قسم کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقدکی جائیں گی ۔
منعقدہ ایکسپو کے موقع پر ایکسپو کے آرگنائزر میڈم شازیہ اور میڈم لالہ رخ نے ایکسپو کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے ایکسپو میں پچاس سے زائد اسٹالز لگائے ہوئے تھے ،ان اسٹالز کا مقصد علاقائی ثقافت کو اجا گر کرنا تھا ،اانہوں نے کہا کہ ثقافت ایک تاریخ کی کتاب کے صفحات کی طرح ہے جو دلچسپی کے ساتھ پڑھنا چاہئے ۔زندگی میں کچھ بھی ابدی نہیں ہے لیکن ثقافت ہے ،ثقافت ہمیں ہم اہنگ معاشرے میں تعاون کے قابل بناتا ہے ،یہ خاندان اور قوم کا تصور فراہم کرتا ہے ،ثقافتی اشتراک کی منتقلی کے لئے ضروری ہے اور ثقافتی ایکسپو جیسے واقعات کا اشتراک کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔
منتظمین نے مزید کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرامات سے طالب علموں کو ایک دوسروں کے ثقافت کے احترام کا درس دیتا ہے ، انہوں نے سوسائٹی کے آرگنائزرز کو ان کے کام کے بدولت خراج تحسین پیش کیا ،یہ ان طالب علموں کے کی کوشش تھی جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بدولت ایکسپو کو کامیاب بنایا ۔
کلچر اینڈ کریٹیوآرٹس سوسائٹی کے کوارڈینیٹرفضل خان نے سوات نیوزڈاٹ کام سے ایکسپو کے حوالے سے اپنے گفتگو میں کہا کہ ایکسپو کے کامیاب انعقاد کا سہارا سوسائٹی کے ممبران ، یونیورسٹی انتظامیہ ،فیکلٹی کمیٹی کے ممبران کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی آئندہ بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے دیگر مختلف قسم کے پروگرامز منعقد کرائینگے ۔
سوسائٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر ساجد خان نے کہاکہ دو روزہ ایکسپو یونیورسٹی کے ان طلباء وطالبات کی کاوشوں کا ثمر ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے ایکسپو کو کامیاب کرایا ، انہوں نے یونیورسٹی کے انتظامیہ ،طلباء وطالبات اورآرگنائز رکا شکریہ ادا کیا ۔
رنگارنگ ایکسپو کے دوران یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں دو بہترین اسٹالز جن میں سائیکا لوجی کے فاطمہ اور مروا او ر طلبہ کے تین شعبوں پر مشتمل جن میں جرنلزم ،بی بی اے اور سکائیلوجی کے مشترکہ پشتون ثقافت پر مبنی حجرہ نے پہلی پوزیشنیں لے لی ۔جبکہ کلچرل ڈریس شو میں طالبات میں شعبہ سائیکالوجی کے شمع اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سلیمان نے پہلی پوزیشنیں حاصل کرلی ۔
دو روزہ ایکسپو کے اختتامی تقریب کے موقع پررجسٹرارزاہداللہ ، ڈاکٹرحسن شیر، ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل ناصرشاہین، ڈاکٹرحضرت بلال، ایکسپوکے آرگنائزرشازیہ ، لالہ رخ اوردیگرفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے ۔وائس چانسلرنے ایکسپومیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ میں شیلڈزاورسرٹیفیکٹس تقسیم کئے جبکہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے ایکسپو کے انعقاد پر سوات یونیورسٹی اور کلچر اینڈ کریٹیوآرٹس سوسائٹی کے آرگنائزرز اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کریں کیونکہ اس طرح کے پروگرامات تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور طلباء وطالبات ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔
2,568 total views, 2 views today