سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ایکسلسئیرکالج سوات کے پرنسپل پروفیسر زبیر احمد نے کہا ہے کہ ادارہ کے قیام سے اب تک ہزاروں کے تعداد میں طلبہ نے تعلیم حاصل کرکے مختلف اہم اداروں میں فرائض انجام دے رہے ہیں کالج کے عمارت کے بحالی اور بنیادی تعلیمی ضروریات کو پوری کرنے میں مشکلات ہے اس کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کریں تاکہ ڈویژنل سطح پر اس عظیم ادارہ کو سہارا مل سکیں ان خیالات کااظہا ر نیم سرکاری تعلیمی ادارہ ایکسلسئیرکالج سوات کے پرنسپل پروفیسر زبیر احمد نے کالج میں ری یونین کی ا ہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی خانخیل سابق ایم پی اے شیرشاہ خان اے سی گلگت بلتستان ثناء اللہ خان پروفیسر اسماعیل خان عزیز احمد عتیق خان اکبر خان خواجہ سمیع اللہ خان اسرار احمدڈاکٹرز انجنئیرزبزنس مین ودیگر سابق طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ادارہ کے جانب سے ان کے اعزاز میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے جبکہ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ری یونین کا بھی قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ہر سال ادارہ سے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے اس طرح کے انتظامات کریں گے اس تنظیم کے اہم ارکان جس میں مہران دیار خان فضل حق خواجہ سمیع اللہ خان سیف اللہ کاکا خیل عمر فاروق ثاقب جمال ملک حسیب شامل ہیں کالج کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ ادارہ کے ترقی کے لئے مل کر عزم کا اظہار کیا گیا
1,656 total views, no views today
Comments



