سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)پولیس سٹیشن بحرین کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، نئے قائم ہونے والے پولیس سٹیشن سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے ، عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے پولیس سٹیشن بحرین کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے پولیس سٹیشن سے یہاں کے عوام کے مسائل میں کافی کمی آئیگی، وہ اپنے مسائل اپنے ہی علاقے میں بروقت حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ڈیوٹی کررہے ہیں اور جہاں کئی بھی کسی کوجرائم کا پتہ چلے تولیس اطلاع دیں تاکہ پولیس اس بروقت کاروائی کرکے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے پاک ہوں ، اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ میں بھر پور کوشش کرونگا کہ اپ کے مسائل کم ہوں اور اپ لوگوں کے مسائل کے حل اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ، اس موقع پر ایس پی اپر سوات مشتاق احمد ، ایس پی انوسٹی گیشن سوات ذوالفقار تنولی بھی موجود تھے ۔
1,446 total views, 2 views today