مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ گاوں شہتوت کس میں دو مہینے قبل تعمیر کی گئی پشتی سے ایک مکان تباہ جبکہ دیگر سات آٹھ مکانات کو شدید خطرہ ،مکین مکانات میں خوف و ہراس تفصیلات کیمطابق چپریال یونین کونسل کے اویشاہ بالا سور بائی پاس پر واقع گاوں شہتوت کس میں ایک دو مہینے قبل تعمیر کی جانی والی تقریبا 700 فٹ پر مشتمل پشتی کے دو تین حصے گرنے سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے جبکہ اس پشتی کے نیچے دیگر سات آٹھ مکانات کو اس پشتی کے گرنے سے شدیدخطرات لاحق ہیں۔اس بارے میں علاقے کے مکین کا کہنا تھا کہ جب اس پشتی پر کام شروع ہوا تو کام بالکل ٹھیک طریقے سے جاری تھا لیکن اس کے بعد PTI کے ضلعی کونسلر اورضلع سوات کے نائب صدر بہادر نے پشتی کے ٹھیکدار سے یہ ٹھیکہ اپنے ذمے پر لیں لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس پشتی کی تعمیر میں نہ تو سیخ و سیمنٹ یا باجری کا استعمال ہوا ہے اور نہ تو اس پشتی کی کوئی بنیادیں وغیرہ ہیں بس اوپر صرف پتھروں کو ایک دوسرے پر رکھ کر اس پشتی کی تعمیر مکمل کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی تعمیر کی ایک دو مہینے بعد اس پشتی کاگرنا شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میںیہ گھر تباہ ہوگیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس پشتی کے نیچے سات آٹھ مکانات اور بھی ہیں جن کو اس پشتی سے شدید خطرات لاحق ہیں اور ان مکانات میں رہائش پذیر لوگ جانوروں سمیت خوف کے مارے گھروں سے باہر سونے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے AC مٹہDC و دیگر بالا آفسران سے شکایت کی مگر ابھی تک کسی نے بھی یہ گوارا نہیں سمجھا کہ یہاں آئے اور اس مسئلے کا کوئی پرسان حال نکالیں۔انہوں نے بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ یا تو اس پشتی کو دوبارہ زیر زمین سے تعمیر کیا جائے اور یا اس پشتی کو پتھروں سمیت یہاں سے ہٹایا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی مزید نقصانات سے بچ سکیں۔
1,608 total views, no views today



