سوات(خورشید علی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار اکر 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی، پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں بھی حوصلہ نہیں ہارا، مزدوروں کی تنخواہ کم سے کم 20 ہزار روپے تک بڑھائیں گے،کوئٹہ میں جاں بحق شانگلہ کے لوگوں کو فی کس 10 لاکھ روپے صوبائی حکومت فراہم کرے ،موجودہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا معاوضہ نہیں بڑھا رہے،سیاست میں گالم گلوچ نہیں چلتی، بھٹو کے نظریہ پر چل رہے ہیں،وزیراعظمی مانگی نہیں جاتی بلکہ عوام کے ووٹ سے بنتی ہے،پاکستانی پرچم کو اپنے دورحکومت میں سوات سے اترنے نہیں دیا،دہشت گردی کی جنگ میں بی بی شہید ہوئی لیکن ہم سرنڈر نہیں ہوئے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپوزیشن لیدر خورشید شاہ نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی اور سیلاب نے کافی نقصان پہنچایا تھا، اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی نے عوام کیساتھ کھڑی تھی، انے والے الیکشن میں جیتنے کے بعد 20 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہ کم سے کم 20 ہزار روپے کرینگے، انہوں نے کہا کہ شانگلہ جو لوگ کوئٹہ کے کان میں شہید ہوگئے ہیں صوبائی حکومت فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ لواحقین کو فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ حق ملتا نہیں ہے چھینا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سوات اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کیساتھ محبت بھٹو شہید کی مرہون منت ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کا مستقبل بنائے گی،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست ذاتیات میں تبدیل ہوگئی ہے، جبکہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں چلتی ، انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں پی پی پی کا جھنڈا سوات میں سرخرو ہوگا، کنونشن سے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شاپنگ مال کا بھی افتتاح کیا ۔
1,499 total views, 2 views today