سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب ظہیرالاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود، ناظم اعلٰی سوات محمد علی شاہ اورمتعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا مشترکہ معائینہ کیا۔او ر کام کی رفتار اور میٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ٹیم کے ہمراہ نیو سبزی منڈی،تختہ بندروڈاور قمبر بائی پاس پر جاری کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کی معیار و رفتار پر خاص توجہ دیں۔
1,910 total views, no views today
Comments



