کراچی: سی ویو کے ساحل پر نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے کلفٹن کے قریب سی ویو کے ساحل پر 6 افراد سیرو تفریح کے لیے آئے تھے کہ سمندر پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کو بوٹ بیسن تھانے میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ عید کےدوران ساحل پر عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے آتی ہے اوراس دوران بعض منچلے افراد سمندر میں نہاتے وقت احتیاطی تدابیر کا لحاظ نہیں رکھنے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں جب کہ اس موسم میں سمندر میں تیز لہریں بھی پیدا ہوتی ہیں، دوسری جانب کراچی کی انتظامیہ پہلے ہی عوام کو سمندر میں نہانے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کرچکی ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں درجنوں افراد ڈوبنے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انتظامیہ سمندر پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے لائف گارڈز تعینات کرے۔
402 total views, no views today


