خوازہ خیلہ(ناصر علی درانی سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 3 سے پی ٹی ائی کا جنازہ نکال کر دم لینگے ،صوبائی حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکہ کرکے جعلی تبدیلی کا جانسہ دیکر ظلم کیا ہے آج لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے دکھایا گیا اس لئے ہمارے سیاسی مخالفین کے اوسان خطاہوگئے ہیں،ان خیالات کا اظہار اہوں نے شین بارگین میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ صوبائی امیدوار سردار خان کہا کہ انشاء اللہ ائندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے کارکنان الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کریں اور ثابت کرے کہ عوام کے اصل خدمت کرنے والے صرف مسلم لیگ ن ہی ہے جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکتے ہے اس موقع پر نمائندہ امیر مقام بحر اللہ خان،تحصیل ناظم عثمان علی خان ،ضلعی کونسلر سیراج خان،ناظم لاخار فرمان اللہ خان،ابراھیم خان ودیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ابراھیم خان،بحروبر،بیلدر،عقل ذادہ،گلاب زادہ اور رحم در اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے شمولیت کا اعلان کردیا،نئی شامل ہونے والے ابراھیم نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد عوام خو شخبر ی سنیں گے آئندہ عام انتخا بات میں سوات بھر میں پی ایم ایل ن کلین سویپ کر ینگے ٗعلاقے کے عوام نے سوات کے مختلف تحصیلوں میں بڑے بڑے منصوبے شروع کر نے پر پا کستان مسلم لیگ کے صوبا ئی صدر انجینئر امیر مقام کو خراج تحسین پیش کیا ہے اس موقع پا رٹی کے کا رکن بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھے
1,382 total views, no views today



