سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے وادی مانکیال میں لاہورے سے انے طلبہ کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری، تین طالب علم زخمی ،پولیس ذرائع کے مطابق ہائس گاڑی جس میں لاہورکے قرشی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء سوار تھے جو وادی کالام کی طرف جا رہے تھےان کی گاڑی مانکیال کے قریب دریائے سوات میں جاگری، جس کےنتیجے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتی ہے بڑی تعداد میں مقامی لوگ جاعہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو دریائے سوات سے نکال لیا، ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی۔ جن کو سیدو شریف ہسپتال پہنچایا جارہا ہے وادی مانکیال میں پاک آرمی کی فری میڈیکل کیمپ لگاہوا تھا، پاک فوج کے میڈیکل ٹیم نےزخمی طالب علموں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مدین ہسپتال منتقل کردیا ۔ واضح رہے کہ کالام شاہراہ پر تعمیراتی کام شروع ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے تعمیر کے دوران متبادل راستہ فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
2,266 total views, no views today



