سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کافیصلہ ، فہرستیں تیار، دوسوافراد پرہاتھ ڈالنے کیلئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل ، ڈے نائٹ اپریشن کیلئے حکمت عملی وضع کردی گئی ، ناجائیز طریقہ سے اراضیات قبضہ کرنیوالوں کے گردگھیراتنگ، ہتھکڑیاں تیار، تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے سوات میں لینڈمافیا قبضہ گروپ کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائی اورگرینڈ اپریشن کافیصلہ کیاہے ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے دوسوافراد کی لسٹ تیارکی گئی ہے جنہوں نے سرکاری اراضیات پرغیرقانونی قبضہ جمارکھاہے اس قبضہ مافیا پر ہاتھ ڈالنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر تیاریاں مکمل کردی گئی ہے اورسرکاری و غیر سرکاری اراضیات کو قبضہ مافیا سے چھڑانے کیلئے ڈے نائٹ اپریشن کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ڈی پی او سوات واحد محمودکی خصوصی ہدایت پر سوات بھرکے پولیس سٹیشنوں میں ایسے لوگوں کو فہرستیں تیارکی جارہی ہے جنہوں نے سرکاری وغیرسرکاری اراضیات، قبرستانوں پرقبضہ کررکھاہے۔ لسٹیں تیزی کیساتھ تیارکرنے کاعمل جاری ہے اور اس سلسلے میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کادباؤ کے بغیر ان لوگوں کاسراغ لگائیں۔ جوقبضہ مافیا کے گروہ میں شامل ہیں اوران افراد پر بلاخوف وخطر ہاتھ ڈالاجائیگا۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض علاقوں میں بااثر لوگوں اور لینڈمافیا نے مبینہ طورپریتیم بے سہارا افراد اوربیواؤں کے زمینوں سمیت قبرستان اور دیگراراضیات پرناجائیز قبضہ کررکھاہے۔ اور وہ زمین ان سے واگزارکرانے کیلئے بھی اپریشن کافیصلہ کیاگیاہے۔ اپریشن کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے ۔
1,914 total views, 2 views today