سوات، سوات کے سیاحتی وادی کالام میں سمر فیسٹیول سات اگست سے شروع ہوگا ، عسکری ذرائع کے مطابق اس سال ہونیوالے امن فیسٹیول سب سے منفر د ہو گا جو دس اگست تک جاری رہے گا، ازادی کے مہینے کے مناسبت سے کالام میں ہونیوالے فیسٹیول میں رنگارنگ میوزیکل شو کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں پشتو ،
اردو اور سوات کے مقامی فنکار اپنے اواز کا جادو جگائیں گے، ذرائع کے مطابق فیسٹیول چار روز تک جاری رہیگا، جس میں دو مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات منعقد ہونگی ، جس میں دنیا کے سب سے حسین جھیل مہوڈنڈ بھی شامل ہے،فیسٹیول کیلئے انتظامات کو اخری شکل دی جارہی ہے، جبکہ ابھی سے کالام سیاحوں سے بھر چکا ہے، ہوٹلوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سیاح ٹینٹوں میں رات بسر کررہے ہیں۔
426 total views, no views today
Comments


