بریکوٹ ، ضلع سوات کی بیس لاکھ سے آبادی بتائی جاتی ہے اس لاکھوں کی آبادی کے لئے ایک ہی سینٹر ہسپتال میں قائم شعبہ حادثات ہے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد بہم پہنچانے میں ناکام ہو چکا ہے ۔ایمرجنسی میں تعینات عملہ مریضوں کے ساتھ انتہائی ناشائستہ رویہ اختیار کرتے ہیں جو کہ ایک قابل افسوس امر ہے ۔طبی عملہ تشخیص
کے بغیر مریضوں کو انجیکشن لگاتے ہیں ۔جو کہ بعض اوقات ناتجربہ کاری کی وجہ سے مذید نقصان کا باعث بنتے ہیں ۔حتیٰ کہ مریض کو انیجکشن لگنے کے بعد خون بہنے لگتا ہے ۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی میں دو ڈاکٹر وں کی ڈیوٹی ہوتی ہے مگر موقع پر ایک ڈاکٹر موجود ہوتا ہے ۔رابط کرنے پر معلوم ہوا کہ ایم ایس ڈاکٹر خورشید علی نے چارج چھوڑ دیا ہے جب نئے ایم ایس عید کے چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالیں گے ۔وہاں پر موجود لوگو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اور صرف اخباری بیانات تک محدود ہے اور اب تو سوات میں ٹرانسفامروں کی سیاست کررہے ہیں ۔سوات کے عوام کے لئے بنیادی سہولیات میسر ہو نا دیونے کا خوب ہے ۔
384 total views, no views today


