مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود نے کہا ہے کہ ذمہ دار احکام اس وقت میڈیکل سٹور کی بندش سے پیدا ہونے والے خطر ناک صورتحال کی پیش نظر عملی اقدامات اٹھا ئیں اس وقت ادویات نہ ہونے کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے حکومت انسانی جانوں پر کھیل کھیلنے کی بجائے سنجیدگی کیساتھ بات چیت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے صوبے میں میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال سے عوام ایک خطرناک بحران سے دوچار ہوچکی ہے اور اس وقت انسانی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہوچکی ہے جبکہ ادوایات نہ ملنے کی وجہ سے ایک خاتون کی جان بحق ہونا اس خطرناک صورتحال کی ابتدا ء ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑی نقصان اور حالات خراب ہونے سے پہلے ذمہ دار احکام میڈیکل سٹور والوں کیساتھ بیٹھ کر اس مسلے کو حل کریں ورنہ اگر عوام سڑکوں پر نکل ائیں تو پھر حالات کو قابوں کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ہوگی
1,014 total views, 2 views today