خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر)اپر سوات کے صحافیوں نے خوازہ خیلہ پولیس اورSP اپر سوات کے نا مناسب رویہ کے خلاف پولیس کے ہر قسم کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔خوازہ خیلہ پولیس نے اختیارات کے ناجائز استعمال میں پنجاب پولیس کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ میں ڈرگ ایسوسی ایشن کے جاری ہڑتالی کیمپ میں اپر سوات پریس کلب کے چئیرمین اور صحافی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف عمل تھے اسی اثناء ڈیوٹی پر مامور پولیس حوالدار آکر روڈ پر کھڑے گاڑی ہٹانے پرچےئرمین اپر سوات پریس کلب سے بدتمیزی شروع کردی ،اسی دوران SP اپر سوات گاڑی میں آکر بغیر تحقیق معزز صحافی کو حوالات میں بند کرنے کا حکم دیا جب صحافی تھانہ پہنچا تو وہاں پر موجود SPاپر سوات نے صحافی کو ارسٹ کرنے اور حولدار سے معافی مانگنے پر مجبور کررہا تھا ،اور باربار صحافی کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کا دھمکی دے رہاتھا جس پر دیگر صحافیوں نے ایس پی اپر سوات کے نامناسب رویہ کے خلاف میڈیا کے تمام کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور ائی جی KPK ،ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات سے مطالبہ کیاکہ متعلقہ ایس پی اپر سوات کے نامناسب رویہ پر ضلع بدر کیا جائے،اگر ان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو بائیکاٹ خوازہ خیلہ اپر سوات سے پوری ملاکنڈ ڈویژن تک پیل جائیگا،
1,248 total views, 2 views today