بریکوٹ (سہیل باچا سے)ترقی کے منازل طے کرنے کیلئے حوصلے کیلئے ضرورت ہوتی ہے جو پاکستانیوں میں موجود ہے قطر میں موجود بزنس کمیونٹی اور الانیس ٹریڈنگ کمپنی اس کوششوں کو مزید آگے لے جائی گی سوات کو خوبصورت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آپ لوگوں کی ضرورت ہے قطر میں مقیم پاکستانیوں کا اتنا بڑا نام اور اعزاز دیکھ کر سر فخر سے بلند ہوا ان خیالات کا اظہار سب ڈویژن بریکوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمدجا ن مروت قطر ایمبیسی کے کونسلر مصطفی کمال خان برکی ،الانیس ٹریڈنگ کے اونر محمد اسرار خان بریکوٹ پر یس کلب کے صدر سہیل باچا کا پاکستان بزنس فور م اور الانیس ٹریڈنگ کانفرنس سے خطاب مقررین نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ قطر کے سرزمین پر پاکستانی خوشحال ہے اس موقع پر مہمان خصوصی اے سی بریکوٹ شکیل احمد جان مروت اور بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچا کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا ،الانیس کے اونر محمد اسرار خان نے کہا کہ ہم قطر کے ترقی کیساتھ ساتھ سوات کے ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں انشاء اﷲ بہت جلد سب ڈویژن بریکوٹ میں کمپنی کے آغاز کریں گے جس سے وہاں کے بے روزگا ر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اے سی بریکوٹ شکیل احمد جان کا یہاں آنا ہمارے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے قطر نیشنل ڈے 18 دسمبر کے سرکاری کوریج کو بہترین طریقے سے رپورٹنگ کرنے پر ہم پریس کلب کے صدر سہیل باچا کے مشکور ہیں ایمبیسی کے کونسلر مصطفی کمال خان برکی نے بریکوٹ پریس کلب کے صدر کو شیلڈ سے نوازا اور اپنے ہر قسم تعاؤن کی یقین دہانی کردی جبکہ الانیس کے اونر محمد اسرار خان نے اے سی بریکوٹ کو شیلڈ سے نوازا اور کہا کہ بریکوٹ کے ترقی اور ڈویلپمنٹ کے کام پر اے سی بریکوٹ کے مشکو ررہیں ،پروگرام میں موجود شرکاء نے مادری زبان پشتومیں سپیچ شروع کرنے پر پریس کلب کے صدر سہیل باچا کو قطر میں پختونوں کیلئے باعث اعزاز اور فخر کا خطاب دے دیا سٹیج کے فرائض الانیس کے اپریشن منیجر محمد اسلام خان نے آدا کئے بڑے تعد اد میں بزنس مینوں کے شرکت کے علاوہ پی ٹی آئی کنڑی صدر عبدالقہار خان پختوں کمیونٹی کے صدر عبدالجنان بنگش ،ٹوڈیز فیشن کے منیجر محمد اکرام خان ،سیاسی سماجی اور قطر میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
1,772 total views, 2 views today