سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمان عالمی اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان کی مدد مسلم حکمرانوں پر فرض ہے ۔مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی مدد کی مترادف ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ عالمی دہشت گرد ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے مسلمان اس کی حفاظت کے لئے تن من دھن قربان کردیں گے ۔اسرائیلی بمباری سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کی شہادت افسوسناک ہے ۔امت مسلمہ کے حکمرانوں کو اب بیدار ہونا ہوگا ۔
اسی طرحپشمال کالام میں دیگر پارٹیوں کو دھچکہ۔ درجنوں خاندان مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔مسلسل شمولیتوں سے جماعت اسلامی کی ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوگیا ۔شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، زونل امیر حاجی محمداسحاق، نامزد امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی کے 2حاجی بخت امین کریمی نے کہا کہ آنے والا دور متحدہ مجلس عمل کا ہے ۔عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں ۔ پائپ تقسیم کی سیاست اور خالی خولی تبدیلی کی نعروں کا دور گزرچکا ۔ مزید عوام کو دھوکہ دینا ممکن نہیں ۔گزشتہ ایم ایم اے دور میں جماعت اسلامی نے پی کے 2کو ایک ترقیافتہ حلقہ بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے بعد میں عوام کے ساتھ ظلم ہوا ۔ان شاء اللہ آنے الیکشن میں ایم ایم اے کی پلیٹ فارم سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے حلقے کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے ۔
1,402 total views, no views today



