سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ایک نہیں دو نہیں ، ایک لاکھ بھی نہیں بلکہ دو لاکھ سے زائد جعلی کالز سوات میں قائم اہم ترین محکمہ کو ایک سال میں موصول ہوئی ہیں، ان خیالات کااظہار ریسکیو 1122 کے ضلعی افیسر عمران خان نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ضلعی افیسر نے کہا کہ گزشتہ سال 2017 میں ریسکیو 1122 کو ضلع بھر سے 288444 ایسے کالز موصول ہوئے جن کا تعلق اس محکمہ سے تھا ہی نہیں ، بلکہ دانستہ طور پر سوات کے عوام نےریسکیو 1122 اور اپنا قیمتی وقت ضائع کیا، انہوں نے کہا کہ ریسکیو فوری طبی امداد کا ایک ادارہ ہے جو صحت، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو ریلیف پہنچاتا ہے ،تاہم گزشتہ سال کم علمی یا دانستہ طور پر لوگوں نے غلط کالز ملائے اورایسے ایسے سوالات پوچھے کہ اللہ امان، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کی صورت میں کالز کریں، تاکہ مددبروقت ان لوگوں تک پہنچ سکیں جن کو اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
1,394 total views, 2 views today