مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) اگر مٹہ تحصیل کے کسی بھی علاقے میں گوشت کی قیمت کی وصولی زیادہ ہورہی ہو تو عوام بغیر کسی دقت کے مٹہ پریس کلب میں اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں۔چئیرمین مٹہ پریس کلب تفصیلات کے مطابق مٹہ پریس کلب کے قائمقام چئیرمین عابد علی نے تحصیل مٹہ کے عوام کو پیغام کے طور پر آگاہ کیا ہیں کہ مٹہ تحصیل میں جتنے بھی اور جہاں بھی گوشت فروخت اور قصائی حضرات موجود ہیں حکومت نے ان کیلئے سرکاری طور پر گوشت فی کلو 320 روپے مقرر کردیا ہے ۔اسکے علاوہ قصائی حضرات کو بھی اطلاع دی جاتی ہیں کہ وہ بھی سرکاری نرخ کے مطابق گوشت فی کلو 320 روپے سے زیادہ فروخت نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائی گی۔ مٹہ پریس کلب کے طرف سے عوام کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر کسی کے علاقے میں گوشت کی قیمت فی کلو 320 سے زیادہ وصول ہورہی ہو تو اس علاقے کے عوام مٹہ پریس کلب میں اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں ۔
1,506 total views, no views today



