سوات، ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات میں نہانے پر پابندی لگادی ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تیس دن کیلئے دریائے سوات میں نہانے پر پابندی لگادی ، نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے سوات کے پانی کے بہاؤ میں تیزی اورنہاتے ہوئے متعدد افراد کی موت کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی سی سوات
کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو دفعہ 188ppc کے تحت کارروائی کی جائے گی ، نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس پورے سوات میں لگائی گئی ہے۔
442 total views, no views today
Comments


