سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات میں ہر تحصیل اور گاؤں میں گوشت کے مختلف نرخ مقرر ،کوئی پرسان حال نہیں ، ضلع سوات کے تحصیل مٹہ ، کبل ، بریکوٹ ، سمیت کے مختلف دیہاتوں کے بازاروں میں آج بھی گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے اوپرآسمان سے باتیں کررہے تھے۔ جبکہ انتظامیہ کی خاموشی پر عوام نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔عوام کا کہنا تھاکہ بعض قصائیوں کے طرف سے انتظامیہ کے بالا حکام کو گوشت کی تھیلیاں بھر بھر کر بھیجے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ان کو میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتی اور پورے مٹہ تحصیل کے بازاروں میں قصائیوں نے گوشت کے فروخت کیلئے اپنے من مانے قیمتیں رکھے ہوئے ہیں جن کے وجہ سے مٹہ کے غریب عوامکی اوسان خطاء ہوئے ہیں جبکہ مٹہ تحصیل میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی گرما گرمی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں انتطامیہ بلکل بے فکر اور لمبی نیند کیساتھ اپنے دفاتر ز میں سوئی پڑی ہے اور بازار تک نکلنے کا گوارا بھی نہیں سمجھتے کہ باہر نکل کر غریب عوام کی حالت معلوم کریں ۔
1,052 total views, 2 views today