سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )سی ای او واسا شیدا محمد خان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی نے نہایت کم وقت میں اپنی کارکردگی دکھائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور شہر کی صفائی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ، دفتر میں 1334کوڈ کی لانچینگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ مینگورہ شہر کے عوام پانی کی فراہمی اور صفائی کے حوالے کسی بھی شکایت کے لئے کوڈ1334 پر رابطہ کریں ، انکے مشکل کو 24سے 48گھنٹوں میں حل کیا جائیگا اور باقاعدہ اسکو اطلاع بھی دی جائیگی ، انہوں نے کہا نہایت ہی قلیل مدت میں مینگورہ شہر سے 12900ٹن گند کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا جبکہ واٹر سپلائی کے زنگ الود اور خراب پائپ میں 7000مقامات پر فیسز لگا کر عوام کو پانی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ 400وال بھی تبدیل کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہے کہ انہوں نے ہمیں ساتھ چھوٹی گاڑیاں دی کیونکہ مینگورہ شہر کے تنگ اور چھوٹی گلیوں میں بڑے گاڑیوں کا جانا مشکل تھا لہٰذا اب ان گلیوں میں اسانی سے گند اٹھا کر انکو ٹھکانے لگائیں گے ۔
1,258 total views, no views today



