سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ میں کتے کو ذبح کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار، تفتیش میں ایسے انکشافات کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ، عدالت نے جیل منتقل کردیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گل کدہ نمبر ایک خوڑ کے کنارے سے ملزم عادل ولد محمد امین سکنہ شریف اباد کو رنگے ہاتھوں ذبح کرتے ہوئےپولیس نے گرفتار کرلیا تھا،جس سے پولیس سٹیشن مینگورہ میں تفتیش کی تو اس موقع پر عجیب وغریب انکشافات کئے ، مبینہ ملزم نے دو سو کے قریب کتے ذبح کرکے فروخت کئے ہیں،جبکہ ایک کتے کا 1000 سے 2000 روپے ملتا تھا، ملزم نے ضلعی قاضی کے عدالت میں جرم کا اقرار کیا، جس کے بعد ملزم کو جیل منتقل کیا گیا
1,610 total views, 2 views today
Comments