سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممبر قومی اسملی مسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ سوات کی الگ حیثیت ہے جو کسی طور پربھی ختم نہیں ہو سکتا، فاٹا کی حیثیت سوات سے بلکل برابر نہیں ، ایک معاہدہ کے طور پر سوات پاکستان میں مدغم ہواتھا، اس معاہدے کو ہر گز ختم نہیں کیا جاسکتا، سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے مسرت احمد زیب نے کہا کہ اج بہت افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جن لوگوں کو اہلیان سوات نے قومی اسمبلی مین بھیجا تھا، اج انہوں نے سوات کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، قومی اسمبلی میں فاٹا بلز کی منظوری کے موقع پر ایم این اے مراد سعید اور سلیم الرحمان اپنے قائد عمران خان کے پیچھے پیچھے اسمبلی ہال سے واپس چلے گئے ، جبکہ عمران خان نے اج قومی اسمبلی میں سوات کے عوام کی بے عزتی کردی، لیکن ان دونوں نے اس پر کچھ بھی نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے پہلے سوات ایک پرامن تعلیم یافتہ اور جدید ریاست تھی، جس میں تعلیم صحت اور روزگار عام تھا ، لیکن پی ٹی ائی کے قائد عمران خان کو کیا معلوم وہ تو کل کا بچہ ہے، انہوں نے کہا کہ ایک معاہدے کی صورت میں سوات کا ادغام پاکستان کیساتھ ہواتھا ، اور اس معاہدے کی پاسداری لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ اج اسمبلی فلور پر میں یہ بات کہہ رہی تھی لیکن سپیکر نے مجھے موقع نہیں دیا لیکن یہ بات میں اسمبلی کی فلور پر کہوںگی ، انہوں نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈڈویژن کے عوام عمران خان اور اسکے ٹولے کا منشور ذہن میں رکھ لیں وہ سوات کیساتھ مخلص نہیں ہوسکتے، وہ یہاں کے مراعات چھینا چاہتے ہیں ۔
1,895 total views, no views today



