خوازہ خیلہ ( ناصر خان ) خوازہ خیلہ دو فریقین کے درمیان لڑائی میں بیچ بچاؤ کر نے والا گولی لگنے سے شخص جا ن بحق ٗپو لیس ذرائع کے مطابق گز شتہ شب خوازہ خیلہ کے علاقہ فقیر اء شیخا میں دو فریقین عطاء محمد اور موسیٰ جان کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہوں رہی تھی کہ درمیان میں بیچ بچاؤکر نے والا تقریباً چالیس سالہ محمد زادہ ولد یا قوت گولی لگنے سے جا ن بحق ہو گیا خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں مقتول کے بھا ئی محمد دیا ر نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے کہا کہ میں اور میرا مقتول بھا ئی محمد زادہ نما زعشا ء کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں دو فریقین کے درمیان لڑائی ہوں رہی تھی کہ میں نے اور میر ے بھا ئی نے بیچ بچاؤ چاہا جس دوران ملزم عطا ء اللہ نے فائرنگ کی جس سے میرابھا ئی جا ن بحق ہو گیا خوازہ خیلہ پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے تفتیش شروع کر دی
1,395 total views, no views today
Comments



