سوات(خورشید علی)پیپلزپارٹی مینگورہ شہر میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے، پارٹی ٹکٹ پر پارٹی دو گروپوں میں تقسیم ، نظریاتی کارکنوں نے سٹی صدر اختر حسین کا ساتھ دیدیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مینگورہ سٹی میں شدید اختلافات سامنے اگئے ، گزشتہ روز ایک ایلیٹ کلاس کے گھر میں رمضان افطاری کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چند نظریاتی ورکروں کے علاوہ کسی قابل ذکر شخصیت نے شرکت نہیں کی ، جو نظریاتی ورکرز افطار پارٹی مین شریک تھے، انہوں نے حتی الواسع کوشش کی کہ باہمی اتفاق واتحاد کا فضائ قائم ہو سکیں، لیکن انہیں اس وقت ناکامی ہوئی جب کچھ عہدیداروں نے غیرمعروف شخصیت کے حوالے سے فیصلے کی حمایت کی، اور کھل کر سٹی تنظیم کے خلاف بغاوت کی، جبکہ اس موقع پر نظریاتی کارکن تذبذب کا شکار نظر ائے ، انہوں نے سٹی صدر اخترحسین کو پی کے پانچ کیلئے موزون امیدوار قراردیدیا، اور پارٹی کے صوبائی ومرکزی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ اور کارکنوں کی خواہش کے مطابق دیدیا جائے ۔
940 total views, no views today



