سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے سوات سے تعلق رکھنے والے نگران وزیر اعظم سابق چیف جسٹس ناصر الملک کو اپنی ، ضلع کونسل اور سواتی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم نامزد گی پورے سوات کے عوام کے لئے تاریخی اعزاز ہے ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم وفاق کے جانب سے سوات میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ناصر الملک کا ماضی ، حال بے داغ ہے اسلئے ملک کی تمام سیاسی قیادت نے اس کی تعیناتی کا خیر مقدم کہا ہے ان کی خوبیوں کی بدولت سواتی عوام کا تاریخی اعزاز مل گیا ہے سوات کے عوام نے ناصرالملک کی نامزدگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
1,060 total views, no views today
Comments



