خوازہ خیلہ (تحصیل رپورٹر)اپر سوات پریس کلب و یونین اف جرنلسٹس کا ایس پی اپر سوات مشتاق خان کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی مظاہرین کا ایس پی اپر سوات کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ،شریف شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ اور تذلیل منظور نہیں ، چیئر مین اپر سوات پریس کلب مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں میں اٹھائے تھے جس پر ایس پی اپر سوات رویہ کے خلاف نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے صحافی برادری نے ایس پی اپر سوات کے رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے میں اپر سوات پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کے تحصیل مٹہ ، تحصیل خوازہ خیلہ ،تحصیل مدین کے صحافی و تاجر برادری کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرہ بشام چوک سے شروع ہوکر مٹہ چوک تک واک کیا جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ یکم رمضان کو خوازہ خیلہ کے صحافی کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے احتجاجی کیمپ اور مظاہرے کو کور کررہے تھے ، جہاں پرایک صحافی نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے پر کھڑی کی تھی جس پرپولیس حولدار نے صحافی کو بد تمیزی سے گاڑی نکالنے کا حکم دیا جہاں پر صحافی اور پولیس حولدار ایک دوسرے کے ساتھ تکرار ہوئی لیکن پھر معاملہ رفعہ دفعہ ہوکر صحافی رخصت ہونے والے تھے کہ ایس پی اپر سوات مشتاق خان نے بھرے بازار میں بغیر کسی معلومات یا کسی تصدیق کے انتہائی نامناسب اور بد تمیز انہ لہجے میں پولیس کو حکم دیا کہ متعلقہ صحافی کو تھانے لے جا کر حوالات میں بند کریں اور ایف ائی آر کٹوا دیں بعد میں دیکھا جائے گا، جس پر صحافی مشتعل ہوکر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اتنے اہم پوسٹ پر تعینات پولیس آفیسر کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ، اس سلسلے میں آج بمورخہ 31 مئی 2018ء کو خوازہ خیلہ بازار میں ایس پی اپر سوات کے خلاف مظاہرہ کیا ، جس میں صحافی برادری کے علاوہ ٹریڈ فیڈریشن کے نمائندوں نے کہاکہ پولیس فورس اور صحافی شانہ بشانہ امن کی بحالی اور ملک و قوم کی خدمت میں دن رات محنت کرتی ہے ، پولیس تنخواہ لے کر کام کرتی ہے جبکہ صحافی بلا معاوضہ ملک و قوم کی خدمت کرتی ہے ، جس کا صلہ انہیں عزت و احترام کے مد میں ملنا چاہیے ، مظاہرین نے ائندہ لائحہ عمل طے کرکے ایک ہفتہ بعد تحصیل مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے ، مظاہرین نے ائی جی خیبر پختونخواہ ، ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈی پی او سوات سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اپر سوات کا تبادلہ کیاجائے بصورت دیگر پولیس فورس کے کوریج سے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔
1,346 total views, 2 views today