سوات ( پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے زیر سایہ ایم فل کے چھ طلباء نے یونیورسٹی آف سوات سے اپنے ایم فل کی ڈگری مکمل کرکے کامیابی سے فارغ التحصیل ہوگئے۔ یہ ایم فل لیول پر یونیورسٹی آف سوات کے کسی بھی شعبے سے فارغ ہونے والے طلباء کا پہلا بیچ ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے طلباء کو مبارکباد دی اور اُن کے اساتذہ اور خاص طور پر سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر کی کوششوں کو بھی سراہا۔ سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی یونیورسٹی آف سوات کا وہ پہلا ڈیپارٹمنٹ تھا جس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں طلباء کو داخلے دئے تھے ۔ اس موقع پر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ اُن کا ڈیپارٹمنٹ بہت جلد پی ایچ ڈی طلباء کو بھی فارغ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ساتھ ساتھ اُنھوں نے یہ ذکر بھی کیا کہ اپنے طلباء اور اساتذہ ، اور تمام یونیورسٹی کے لائف سائنسز کے طلباء اور اساتذہ کے ایکسپوژر اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کی غرض سے وہ ستمبر کے مہینے میں یونیورسٹی میں دوسرے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے اساتذہ اور ریسرچرز شریک ہونگے۔ یہ کانفرنس یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
1,428 total views, 2 views today
Comments