سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وادی کے کالام کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے درختوں کی حفاظت اور نئے شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے تنظیم بنا ڈالی ،عالم رفیق ، شیرین زادہ،اختر علی ، عرفان اور دیگر نوجوانوں نے کالام کی خوبصورتی اور جنگل کو بچانے کیلئے اپنے کوششوں کااغاز کردیا ہے، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ کالام کا جنگل ایشیائ کا سب سے بڑا میدانی جنگل ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی عشروں سے ٹمبر مافیا اس کے قیمتی دیار کے جنگل کو کاٹ رہے ہیں، جس سے کالام کی خوبصورتی اور ماحول متاثر ہورہا ہے، اب اس کو بچانے کیلئے محکمہ فارسٹ، پولیس کیساتھ ملکر کام کریں گے اور جنگل بچائیں گے، انہوں نے ایک تنظیم ار سی سی بھی بنادی ہے، نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے اس مہم کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کردی ہے جس کو کافی سراہا جارہا ہے
1,836 total views, no views today



