سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریاسوات کے بہاو میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ دن دو افراد کو پانی کے تیز بہاو اپنے ساتھ بہا لے گئے ،ریسکیو 1122 کے مطابق مدین میں ایک شخص دریائے سوات میں ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے تین گھنٹے مسلسل اپریشن جاری رکھی اور بخت رودین ولد بختی روان کی لاش کو دریا سے نکال لیا، اسی طرح مینگورہ بائی پاس کے قریب سے امان اللہ ولد خٹک ستار دریا سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا تھا، ریسکیو 1122 نے بریکوٹ کے قریب دریا سوات سے اس کی لاش نکال کر ورثائ کے حوالے کردی ۔
1,700 total views, no views today
Comments



