مینگورہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے مخدوش حالات میں بینکوں اور دیگر قومی و عوامی املاک کے لوٹ مار و اغواء برائے تاوان کے ماسٹر مائینڈ کنگلوں نے قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے صحافت کا لبادہ اْڑ رکھا ہے،سوات کے مخدوش حالات سے قبل دو وقت کی روٹی کیلئے ترسنے والا خاندان مخدوش حالات کے دوران طالبان قیادت کے خاص بندے بن کر بینکوں کے لوٹ مار،اغواء برائے تاوان وارداتوں کی بارگنگ اور لوٹ مار کا سامان فروخت کرنے کے زریعے ارب پتی بن چکا ہے اور یہ خاندان اپنی لوٹ مار کی پردہ پوشی کیلئے گذشتہ دس سال سے ٹشو پیپر اخبار شائع کرکے مفت تقسیم کررہا ہے اور کیبل نیٹ ورک کا مالک بن کر بھتہ خوری و بلیک میلنگ کیلئے غیر قانونی نشریات کے زریعے روزانہ شریف شہریوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔سوات کے عوامی حلقوں نے اس صورت حال کو قانون کی بالادستی کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے نگران حکومت اور آرمی چیف آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات کے مخدوش حالات میں بینکوں اور دیگر قومی و عوامی املاک کے لوٹ مار میں ملوث کرداروں کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے لانے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کئے جائیں اور ان تحقیقات میں سامنے آنے والے قومی لیٹروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے
1,612 total views, no views today
Comments



