سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 8 کیلئے سابقہ ایم پی اے محب اللہ خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اسلام اباد میں گزشتہ روز ہونے والے سلیکشن کمیٹی میں طویل بحث کے بعد حلقہ پی کے 8 کیلئے دو بڑے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں سابقہ ایم پی اے محب اللہ اور ضلعی کونسلر امجد خان شامل تھے، تاہم اخری اطلاعات انے تک سابقہ ایم پی اے محب اللہ خان کو پارٹی نے دوبارہ حلقہ پی کے 8 کیلئے ٹکٹ دیا ہے، اب وہ اسی حلقہ سے الیکشن لڑینگے،
1,718 total views, 4 views today
Comments