مینگورہ ،مسلم لیگ ن کے جشن آزادی کے حوالے سے جلسے کے لئے نشاط چوک میں پنڈال سجایا گیا ،نشاط چوک کو قومی پرچم اور لیگی جھنڈوں اور انجینئر امیرمقام کی تصویروں سے سجایا گیا ، جلسے کا وقت 5بجے مقرر تھا تاہم ،دوپہر سے ہی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ،ن لیگ کے کارکن پاکستانی پرچم اور مسلم لیگ ن کے جھنڈے لہراتے رہے ،انجینئر امیرمقام نے کارکنوں سے قومی پرچم اٹھا کر لہرانے کی اپیل کی ،جلسے میں گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ،
جلسے کے دوران ملی نغموں سے شرکاء کے جذبات کو ابھارا جارہا تھا ،وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،جلسے کے دوران پاکستان زندہ بادہ اور امیرمقام زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے ۔
439 total views, no views today


