مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجیئر امیر مقام نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 6 اور 2 اور قومی اسمبلی کے حلقہ پی کے 2 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی، ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کیلئے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سے کاغذات نامزدگی انجنیئر امیر مقام نے جمع کرادیئے ، ن لیگ کے صوبائی صدر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات کیلئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب اور اگلا وزیر اعظم میاں شہباز شریف اس حلقہ سے قومی اسمبلی کی الیکشن لڑینگے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ترقیاتی کام دنیا بھر میں مشہور ہیں، وہ کامیاب ہونے کے بعد سوات کو لاہور جیسا بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ صوبائی حکومت بنائی گی، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ترقیاتی کاموں پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کو واقعی دنیا کیلئے سوئٹزرلینڈ سے بھی زیادہ خوبصورت جگہ بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت فوری طور پر دریائے سوات پر بجلی کے بڑے بڑے ٹربائنوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے کام کا اغاز کرے گی، انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار صرف اپنے نعروں تک ہی محدود رہی اور کام کوئی بھی مکمل نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ انصاف والوں نے اے این پی کے حکومت کے بجلی ٹرابائن تک مکمل نہیں کئے وہ صرف شوشا کے ماسٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں مرکزی اور صوبائی حکومت دونوں ن لیگ کی ہونگی
1,216 total views, 2 views today