سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر و امیدوار پی کے 5مینگورہ محمد امین نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مینگورہ شہر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرکے مینگورہ شہر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے ۔ کالج کالونی سیدو شریف میں رمضان المبارک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوے دن میں سب کچھ ٹھیک کرنے کے ساتھ ہر یونین کونسل کی سطح پر اسٹیڈیم بنانے کا دعوہ کیا تھا لیکن انہوں نے کھیلوں کے میدانوں کو ویران کرنے کے ساتھ سوات کے ہسپتالوں اور تمام سرکاری اداروں کو ویران کرکے اربوں روپے قبرستانوں کی چار دیواریوں اور دیواروں پر پینتنگ پر خرچ کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے جوان بیدار ہوچکے ہیں اور 25جولائی کو وہ دیانت دار قیادت کا انتخاب کرکے اس شہر اور ضلع سوات کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ فائنل میچ کے اختتام پر انہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کالج کالونی کے ناظم صدیق خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقہ کے جوانوں کے لئے رات کے وقت مثبت سرگرمیاں کئے ۔
1,448 total views, 2 views today