بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ نے آزادی مارچ کے حوالے سے کارریلی اور قوت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کارریلی کا اہتمام کیا ۔کارریلی پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجئینر شرافت علی کی قیادت میں پارٹی دفتر بریکوٹ سے روانہ ہو ئی اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیداران تحصیل جنرل سیکرٹری محمد نعیم ،محمد شاہ خان،فصیح اللہ ،خادم خان سپین دا۔نعیم خان دادا ،داود خان کے علاوہ دیگر عہدید اران اور سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
کار ریلی بریکوٹ سے شموزئی ،شموزئی سے پارڑئی ،پارڑئی سے مانیار اور مانیار سے واپس ہوکر بریکوٹ پر اختتام پزیر ہوئی ۔بعد میں تحصیل صدر انجئینر شرافت علی نے میڈیا کو بتایا کہ آذادی مارچ کے حوالے سے لگائے گئے کیمپ میں 365سے زائد کارکنوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی اور انشاء اللہ آذادی مارچ کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل بریکوٹ سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوں گے جس کی قیادت تحصیل کابینہ کرے گی
360 total views, no views today


